پالمیرا میں شامی فوج کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
شامی فوج نے جنوب مغربی شہر پالمیرا میں داعش کے بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے-
شام کے فوجی ذرائع کے حوالے سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ شامی فوجیوں نے پالمیرا شہر کے جنوب مغربی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے بہت سے دہشت گردو ں کو ہلاک اور زخمی کردیا - اس کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں جو بھاری ہتھیاروں سے لیس تھیں تباہ ہوگئیں - اس درمیان شامی فوج نے حلب کے مشرق میں واقع شامی فضائیہ کے کیڈٹ کالج کے اطراف میں داعش کے حملے کو پسپا کردیا اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے -
ادھر مشرقی شہر دیرالزور سے خبر ہے کہ شہر کے ہوائی اڈے کے قریب فوج اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے - اطلاعات ہیں کہ شامی فوج نے جولان کی پہاڑیوں اور دمشق کے درمیان واقع بیشتر دیہی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے- دریں اثنا شام کے جنگی ہیڈکوارٹر نے بھی اعلان کیا ہے کہ فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے وادی بردی میں دیر مقرن قصبے میں جبہہ النصرہ کے ٹھکانے پر میزائل سے حملہ کیا ہے اس حملے میں بھی کئی دہشت گر د ہلاک اور زخمی ہوگئے -