موصل کے قریب تل کیف شہر داعش کے قبضے سے آزاد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i268456-موصل_کے_قریب_تل_کیف_شہر_داعش_کے_قبضے_سے_آزاد
شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے موصل کے شمال مشرق میں واقع عیسائی آبادی والے شہر تل کیف کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • موصل کے قریب تل کیف شہر داعش کے قبضے سے آزاد

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے موصل کے شمال مشرق میں واقع عیسائی آبادی والے شہر تل کیف کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے

موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراقی فوج نے تین جانب سے تل کیف شہر کی جانب پیشقدمی کی اور سرانجام اس شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا - بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج نے شہر کی بلدیہ اور عدالت کی عمارتوں پر ملک کا پرچم لہرا دیا ہے - تل کیف شہر کا عراقی فوج نے گذشتہ اکتوبر سے محاصرہ کررکھا تھا - دوسری جانب عراقی فضائیہ نے موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے اس گروہ  کے کئی سرغنوں کو ہلاک کردیا ہے - جن میں  ابوبکر البغدادی کا اسسٹنٹ بھی شامل ہے - عراقی صوبہ نینوا میں سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ کے طیاروں نے جمعرات کو موصل کے محلے زراعی الاصلاح میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس میں داعش کے سرغنے ابو بکر البغدادی کا اسسٹنٹ عبدالواحد خضیر ابولوئی اورکئی دیگر داعشی کمانڈر ہلاک ہوگئے -