یمن: انصاراللہ کی جانب سے سعودی ایجنٹوں پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i269099-یمن_انصاراللہ_کی_جانب_سے_سعودی_ایجنٹوں_پر_حملہ
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے شمالی یمن میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • یمن: انصاراللہ کی جانب سے سعودی ایجنٹوں پر حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے شمالی یمن میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور انصاراللہ سے وابستہ عوامی رضاکاروں نے شمالی یمن میں واقع صوبے الجوف میں صبرین اور الشغف نامی علاقوں میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک و زخمی ہو گئے۔

صوبے الجوف میں الغیل اور المصلوب میں یمنی فوج کے ساتھ فائرنگ کے ہونے والے تبادلے میں بھی  دو سعودی ایجنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔

یمنی فوج کے ساتھ فائرنگ کے ہونے والے تبادلے میں بھی  دو سعودی ایجنٹ ہلاک

قابل ذکر ہے کہ غریب عرب ملک یمن پر دو ہزار پندرہ سے سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں اب تک تقریبا گیارہ ہزار عام شہری مارے جا چکے ہیں۔