جیزان میں یمنی فوج کی کامیابی
Feb ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سرحدی شہر منبہ کے قریب جیزان میں سعودی عرب کے المقرن فوجی مرکز پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے المقرن فوجی ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔
یمن کے فوجی ذریعے کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی اس کارروائی میں سعودی عرب کے اس فوجی مرکز کی نگرانی کرنے والے کئی سعودی فوجی اہلکار ہلاک اور ان کی پانچ گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ سعودی عرب کے ہتھیاروں کے گودام کو بھی تباہ اور کچھ ہتھیروں کو مال غنیمت کے طور پر حاصل کر لیا۔
دوسری جانب یمنی فوج نے نہم کے علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی سعودی ایجنٹوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
ٹیگس