افغانستان پرامریکہ کا ڈرون حملہ 11 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i271511-افغانستان_پرامریکہ_کا_ڈرون_حملہ_11_افراد_جاں_بحق
امریکہ کے ڈرون حملے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • افغانستان پرامریکہ کا ڈرون حملہ 11 افراد جاں بحق

امریکہ کے ڈرون حملے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

امریکہ کے ڈرون طیارے نے کل ھلمند کے علاقے سنگین شہر پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبہ سے تعلق رکھنے والے 11 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ کل کا امریکی ڈرون حملہ اس سکیورٹی معاہدے کی سراسر خلاف ورزی ہے جس میں امریکہ نے کہا تھا کہ وہ افغانستان کے مختلف علاقوں من جملہ رہائشی علاقوں پر حملہ نہیں کرے گا۔

افغانستان کے عوام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے افغانستان کے امور میں واضح مداخلت ہے اور اس قسم کے حملوں کے خلاف افغان عوام نے مظاہرے بھی کئے ہیں۔