سعودی وزیر خارجہ کا دورہ بغداد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i273242-سعودی_وزیر_خارجہ_کا_دورہ_بغداد
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے عادل الجبیر نے بغداد پہنچنے کے فورا بعد عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • سعودی وزیر خارجہ کا دورہ بغداد

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے عادل الجبیر نے بغداد پہنچنے کے فورا بعد عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

 عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں، اس ملاقات کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں اور صرف اتنا کہا گیا ہے کہ  سعودی وزیر خارجہ نے بغداد پہنچتے ہی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی ہے۔
 اس حوالے سے جاری ہونے والی فوٹیج میں بھی دکھایا گیا ہے کہ عراقی وزیراعظم اور دیگر سیاسی شخصیات بھی اس ملاقات میں موجود رہیں۔ سفارتی آداب کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کو پہلے اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کرنا چاہیے تھا۔ سعودی وزیر خارجہ کے اس دورے کے بارے میں بغداد میں مختلف طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ ان کا یہ دورہ ، شام میں داعش کے ٹھکانوں پرعراقی فضائیہ کی پہلی بار بمباری کے محض ایک دن کے بعد انجام پایا ہے۔عراقی ڈکٹیٹر صدام کے زوال کے بعد سے کسی بھی اعلی سعودی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ عراق ہے۔