سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i274936-سعودی_فوجی_ٹھکانوں_پر_یمنی_فوج_کے_حملے
سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں دو سعودی فوجیوں اور ان کے دو اتحادیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں دو سعودی فوجیوں اور ان کے دو اتحادیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے نجران میں الشبکہ فوجی اڈے پر حملہ کرکے دو سعودی فوجیوں اور ان کے دو اتحادیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

یمنی فوج نے سعودی عرب کے ایک اور سرحدی علاقے جیزان میں بھی الثوابتہ فوجی اڈے پر حملہ کرکے سعودی فوجی ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ابھی تک جیزان میں ہوئے سعودی نقصانات کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یمنی اسنائپروں نے بھی سعودی عرب کے سرحدی علاقوں نجران جیزان اور عسیر میں سات سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس سے پہلے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی تھی کہ گذشتہ چار مہینے کے دوران یمنی اسنائپروں نے ایک سو پچاس سے زائد سعودی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ خبروں میں کہا گیا ہے ان میں زیادہ ترحملے جیزان میں کئے گئے۔

سعودی فوجیوں پر یمنی فوج کے یہ حملے یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں کئے جارہے ہیں۔