ملائیشیا کا یمن مخالف سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت سے انکار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i275564-ملائیشیا_کا_یمن_مخالف_سعودی_فوجی_اتحاد_میں_شمولیت_سے_انکار
ملائیشیا کی حکومت نے ایک بار پھر یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں اپنی فوج بھیجنے سے انکار کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran
  • ملائیشیا کا یمن مخالف سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت سے انکار

ملائیشیا کی حکومت نے ایک بار پھر یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں اپنی فوج بھیجنے سے انکار کر دیا۔

ارنا کے مطابق حکومت ملائیشیا نے جنگ یمن میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون سے ایسے وقت میں انکار کیا جب اس نے کئی ہوائی جہاز سعودی عرب روانہ کیے ہیں اور اس نے دو فوجی مشقوں میں شرکت بھی کی ہے۔
ملائیشیا کے وزیر دفاع ہشام الدین حسین نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک، یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں شریک نہیں ہے۔
اس سے قبل ملائیشیا کے وزیراعظم کے معاون احمد زاہد نے یمن کی مستعفی حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالملک عبدالجلیل المخلافی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
یمن مخالف سعودی اتحاد میں ملائشیا کی شرکت کی اقوام متحدہ کے ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ میں بھی تائید کی گئی ہے جبکہ ملائشیا کی پارلیمنٹ نے کئی بار حکومت سے جنگ یمن میں ملائیشیا کے کردار کی وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔