سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i276062-سعودی_جارحیت_کے_جواب_میں_یمنی_فوج_کے_حملے
ییمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی جارحیت کے جواب میں اب تک ملک کے اندر و باہر سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر ایک سو آٹھ بیلسٹیک میزائل فائر کئے جا چکے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے حملے

ییمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی جارحیت کے جواب میں اب تک ملک کے اندر و باہر سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر ایک سو آٹھ بیلسٹیک میزائل فائر کئے جا چکے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع ملک سلمان نامی فضائیہ کے ٹھکانے پر برکان دو قسم کے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سخت جوابی کارروائی کر کے ایک بار پھر سعودی فوجیوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ریاض میں ملک سلمان فوجی بیس پر یمنی فوج کے حملے کے بارے میں سعودی حکومت اور فوج، تصور بھی نہیں کر رہی تھی۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے بیلسٹیک میزائل اپنے ٹھکانوں پر لگے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں ہفتے کے روز مشرقی سعودی عرب میں واقع آرامکو آئل کمپنی کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے اپنے بیلسٹیک میزائل کا نشانہ بنایا۔یمنی فوج نے اتوار کے روز سعودی فوج اور اس  کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر بیلسٹیک میزائلی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یمن پر سعودی جارحیت جاری رہے گی سعودی سرزمین پر یمنی فوج کے میزائل حملے بھی جاری رہیں گے۔یمنی ذرائع ابلاغ نے بھی صوبے تعز میں کے شہر المخا کے مورچوں پر جارح سعودی بٹالین کے کمانڈر احمد الیافعی اور اس کے متعدد ساتھیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ یمنی مسلح افواج نے ایک کارروائی کرتے ہوئے صوبے تعز میں ذباب کے علاقے حوزان کے مغرب میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانے اور جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں نہوقہ فوجی مرکز کو کاتیوشا میزائلوں کا نشانہ بنایا۔یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے علب گذرگاہ میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی۔جیزان میں بھی المعزاب، الربیعی، المعطن، زقزقہ، المقطابہ اور بیت الابیض میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب سعودی جارح طیاروں نے بھی صوبے تعز میں ذباب کے علاقے کوہ المعری، مثلث مخا اور کوہ النار پر کئی بار بمباری کی جبکہ الحدیدہ کے علاقے المصبریہ کے جنوبی علاقے پر دو ہوائی حملے کئے۔سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح نجران میں الشبکہ پر دو بار اور المحروق کے ٹھکانے پر ایک بار حملہ کیا۔ جیزان میں بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے وادی جارہ پر دو بار حملہ کیا۔