سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کی جوابی کارروائی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i277510-سعودی_فوجی_ٹھکانوں_پر_یمنی_فوج_کی_جوابی_کارروائی
یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جیزان میں سعودی فوجی اڈے پر حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کی جوابی کارروائی

یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جیزان میں سعودی فوجی اڈے پر حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے یمن کے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے خبردی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے اندر جیزان کے جبل العزہ میں سعودی فوجی اڈے پر حملہ کرکے سعودی عرب کی کئی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا -

یمنی فوج نے جیزان میں ہی المحطم اور المنتزہ فوجی اڈوں پر بھی حملہ کیا ہے - اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے البیت الابیض، الشبکہ اور الکرس کے علاقوں میں بھی سعودی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ یمن کے صوبہ الجوف میں بھی سعودی فوج کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر زلزال ایک میزائل سے حملہ کیا -

اس حملے میں بھی متعدد سعودی فوجی اور اس کے اتحادی فوجی مارے گئے ہیں - یمنی فوج نے اپنی کارروائیوں کو یمن کے عوام کے خلاف گذشتہ دوبرسوں سے جاری سعودی اور امریکی حملوں کا جواب قراردیا ہے -