دہشت گردوں کے خلاف عراقی افواج کی کارروائیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i278696-دہشت_گردوں_کے_خلاف_عراقی_افواج_کی_کارروائیاں
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بعقوبہ شہر کے شمال مشرق میں داعش کے حملے کو ناکام اور تلعفر میں بھی دہشت گردوں کے فوجی ساز وسامان کو تباہ کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف عراقی افواج کی کارروائیاں

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بعقوبہ شہر کے شمال مشرق میں داعش کے حملے کو ناکام اور تلعفر میں بھی دہشت گردوں کے فوجی ساز وسامان کو تباہ کر دیا۔

العالم ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس کے چوبیسیوں بریگیڈ نے پیر کو ایک کارروائی کر کے بعقوبہ میں المنصوریہ کے اطراف میں الخالص نہر کے کنارے داعش کی فرنٹ لائن کو تہس نہس کر دیا-

عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک بم کو بھی ناکارہ بنا دیا جو داعش نے اپنے فرار ہونے کے راستے میں نصب کر رکھا تھا-

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ عوامی رضاکار فورس نے تلعفر کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کی فوجی ساز وسامان کی دس گاڑیوں کو تباہ کر دیا-

عوامی رضاکار فورس نے اس وقت تلعفر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ عنقریب اس شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع کرنے والی ہے- 

عوامی رضاکارفوس کے پریس دفتر کے سربراہ نے اس بارے میں کہا ہے کہ الحشد الشعبی کی چوتھی بریگیڈ نے پیر کو تلعفر کے جنگی علاقے میں الحمرہ نامی گاؤں پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں داعش کی کئی گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے-