داعش کے اڈوں پر شامی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i279432-داعش_کے_اڈوں_پر_شامی_فوج_کے_حملے
شامی فوج نے عراقی سرحدوں کے قریب داعش کے اڈوں پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Apr ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • داعش کے اڈوں پر شامی فوج کے حملے

شامی فوج نے عراقی سرحدوں کے قریب داعش کے اڈوں پر بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی مشترکہ آپریشنل کمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام کی فضائیہ نے عراقی سرحد کے قریب الدشیشہ دیہات اور الرقہ اور البوکمال علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انھیں تباہ کر دیا-

اس بیان میں آیا ہے کہ ان کارروائیوں میں داعش سے وابستہ دہشت گرد، جو عراق میں گھس کر خود کش کارروائیاں کرنا چاہتے تھے، ہلاک ہو گئے-

عراق کے جنگ سے متعلق انفارمیشن سینٹر کے بیان میں آیا ہے کہ عراق کے انٹیلیجنس اور تحقیقاتی ادارے کی اطلاعات پر شام کی فضائیہ نے رقہ، البوکمال اور عراقی سرحدوں کے قریب الدشیشہ دیہات میں داعش کے اڈوں پر حملے کئے-

یہ اڈے داعش کے ان بڑے اڈوں میں شمار ہوتے تھے، جہاں داعش کے بڑے سرغنے اور خودکش بمبار موجود تھے-