یمنی فوج کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i279524-یمنی_فوج_کے_حملے_میں_متعدد_سعودی_فوجی_ہلاک
یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے حملے میں ایک درجن سے زائد سعودی اتحادی فوج کے اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے حملے میں ایک درجن سے زائد سعودی اتحادی فوج کے اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

صنعا میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اسنائپروں نے صوبہ مارب کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے پندرہ فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان میں یمنی فوج کی ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران سعودی فوج  کے ایک ٹرک کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار گیارہ سعودی فوج ہلاک ہوگئے۔
جیزان کے سرحدی علاقے میں ہونے والے ایک اور دھماکے میں سعودی سرحدی گارڈ کی گشتی گاڑی تباہ اور اس میں سوار ایک افسر ہلاک ہوگیا۔ اس حملے میں تین سعودی سرحدی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔