سعودی جارحین کے خلاف یمنی فوج اور رضاکاروں کی جوابی کارروائی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i279678-سعودی_جارحین_کے_خلاف_یمنی_فوج_اور_رضاکاروں_کی_جوابی_کارروائی
یمنی فوج اور رضاکارفورس نے سعودی جارحین کے جواب میں نجران میں سعودی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • سعودی جارحین کے خلاف یمنی فوج اور رضاکاروں کی جوابی کارروائی

یمنی فوج اور رضاکارفورس نے سعودی جارحین کے جواب میں نجران میں سعودی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے

 المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی فوجیوں کے خلاف کارروائی میں یمنی فوج نے نجران کے الثویلہ علاقے میں ایک سعودی فوجی ہیڈکوارٹر اور کئی فوجی ٹھکانوں کو توپخانوں اور کاتوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا - یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے نجران میں الخضرا گذرگاہ کے سامنے بھی سعودی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا- اس کارروائی میں جارح فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا- یمنی فوج نے منگل کی صبح صوبہ لحج کے کرش علاقے کی جانب سعودی فوج اور اس کے اتحادی فوجیوں کی پیشقدمی روک دی اور انھیں پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا - المیادین ٹی وی نے بھی یمن کے فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ تعز میں معزول صدر منصورہادی کے تیس سے زیادہ فوجیوں اور کئی کمانڈروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے -