شام پر اسرائیل کی جارحیت
Apr ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
اسرائیل نے شام کی فضائی حدود کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قنیطرہ کے اطراف میں شامی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔ اسرائیل نے دو روز قبل بھی قنیطرہ کے علاقے میں بمباری کی تھی ۔
واضح رہے کہ اسرائیل شام میں تکفیری دہشت گردوں کو شکست سے بچانے کے لئے شامی فوج کو نشانہ بنا رہا ہے۔ شام میں سرگرم تکفیری دہشت گردوں کو اسرائیل، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
ٹیگس