غاصب صہيونی حکومت امريكہ كی مرہون منت
فلسطین کے سفیر نے کہا ہے کہ مسلم امہ کے اتحاد سے فلسطینی بحران کا حل ممکن ہوسکتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات فلسطینی سفیر صلاح الزواوی نے بدھ كے روز پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے کہا كہ ناجائز صیہونی حکومت فوجی طاقت اور امريكہ كی حمايت كے ذريعہ فرات سے نيل تک كے علاقوں پر قبضہ كرنا چاہتا ہے۔.
فلسطينی سفير نے كہا كہ امريكہ نے اسرائيلی ميزائلوں سے شام پر حملہ كيا كيونكہ شام کی حكومت فلسطينی مظلوم عوام كی حمايت كر رہی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ نے 2003 كو عراق اور افغانستان كے تيل کے ذخائر كو تباہ كرنے اور دہشت گردوں كے لئے ہتھيار فراہم كرنے كے مقصد سے ان دونوں ممالک پر قبضہ كيا۔
صلاح الزواوی نے اس بات پر زور ديا كہ امريكہ اور ناجائز صیہوني حكومت نے ہميشہ اسلامی جمہوريہ ايران كے خلاف اقدامات كئے ہيں كيونكہ وہ جانتے ہيں كہ ايران نہ صرف خطے بلكہ پوری دنيا ميں ايک طاقتور ملک ہے۔
انہوں نے کہا كہ فلسطينی مظلوم عوام كی مدد اور حمايت رہبر انقلاب اسلامی كی پہلی ترجيح ہے اور اسلامی جمہوريہ ايران مسلم امہ كے اتحاد كا خواہاں ہے۔
فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسلامی دنیا کے اتحاد سے فلسطین کے بحران کا حل ممکن ہو سکتا ہے اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم اسیر کو سرکاری سطح پر منائیں۔
اس موقع پرانہوں نے كہا كہ فلسطينی قيديوں كا موضوع نہايت اہم ہے اور گزشتہ سالوں كے دوران مغرب نے اسلامی دنيا كو ايشيا اور افريقی خطوں ميں الگ كيا اور صہيونيوں نے 1987ء ميں تمام فلسطين پر ناجائز قبضہ كر ليا۔