طالبان، غیرملکی فوجیوں کے خلاف منصوری آپریشن کا اعلان
افغان طالبان نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے خلاف جلد ہی آپریشن شروع کردیا جائے گا ۔
طالبان نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے خلاف روایتی، گوریلا اور خودکش حملے شروع کرے گا۔ طالبان کا کہنا تھا کہ جب تک غیر ملکی افواج اس ملک سے نہیں نکل جاتیں ان پر حملے ہوتے رہیں گے۔
طالبان نے آج جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان نئے حملوں کو آپریشن منصوری کا نام دیا ہے جو طالبانی لیڈر اخترمحمد منصور کے نام پر رکھا گیا ہے جس کی گزشتہ سال امریکی ڈرون حملے میں موت ہو گئی تھی ۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کی حفاظت کے سلسلے میں نئی حکمت عملی بنائی ہے تاکہ وہاں طالبان کے دہشت گرد امریکی فوجیوں کو مزید نقصان نہ پہنچائیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کی سرحد کے قریب تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔