سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے جوابی حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i281672-سعودی_فوجی_ٹھکانوں_پر_یمنی_فوج_کے_جوابی_حملے
سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے جوابی حملے

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب میں جیزان اور نجران کے فوجی مراکز پر گولہ باری کی جس میں سعودی فوجیوں کو خاصا جانی و مالی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق یمنی توپ خانوں نے نجران میں الخضرا گذرگاہ کے قریب دور عین فوجی اڈے پر گولہ باری کی جس میں اس فوجی مرکز میں آگ لگ گئی اور کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج نے جیزان میں المصفوفہ علاقے میں بھی سعودی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

ادھر یمن کے صوبے تعز میں نابضہ کے علاقے میں سعودی فوجی اتحادیوں کے خلاف یمنی فوج کے حملے میں سعودی عرب کے متعدد اتحادی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

 یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جانب سے یہ حملے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت کے جواب میں کئے گئے۔

سعودی جنگی طیاروں نےجمعرات کو حرض، میدی اور عبس کے مختلف علاقوں پر کئی بار بمباری کی اور دسیوں یمنی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔