موصل آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i282196-موصل_آپریشن_فیصلہ_کن_مرحلے_میں
عراق کے شہر موصل میں وہابی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • موصل آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں

عراق کے شہر موصل میں وہابی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق  کے شہر موصل میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ عراقی فورسز کے مطابق موصل سے داعش کے خاتمے کے لیے جنگ اختتام کے قریب ہے، حکام کے مطابق شمالی عراق میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔

عراقی وزارت داخلہ کے مطابق کارروائی کے باعث دہشت گردوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ موصل کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی گذشتہ سال اکتوبر میں عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی کے حکم سے شروع ہوئی ہے۔