ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے پر سعودی فوج کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i282324-ملک_کے_شیعہ_آبادی_والے_علاقے_پر_سعودی_فوج_کا_حملہ
سعودی عرب کی غیر جمہوری حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے شیعہ آبادی والے شہر قطیف میں ایک نوجوان کو گولیاں مار کرقتل کردیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے پر سعودی فوج کا حملہ

سعودی عرب کی غیر جمہوری حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے شیعہ آبادی والے شہر قطیف میں ایک نوجوان کو گولیاں مار کرقتل کردیا

نمر چینل کے مطابق، سعودی فوجیوں نے قطیف کے المسورہ نامی محلے کی شدید ناکہ بندی کی اور تین گھنٹے تک عام لوگوں کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور گلیوں میں فائرنگ کرتے رہے۔سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ اور قطیف میں تقریبا چھے سال سے پرامن عوامی مظاہرے جاری ہیں اور علاقے کے عوام حکومت کے متعصبانہ رویئے کے خاتمے اور وسیع سیاسی و اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔پرامن مظاہرین کے خلاف سعودی حکومت کے پرتشدد اقدامات کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں سیاسی مخالفین کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔