العوامیہ کے عوام پر سعودی جرائم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i282904-العوامیہ_کے_عوام_پر_سعودی_جرائم
العوامیہ کے عوام پر سعودی فوجیوں کے جرائم و مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • العوامیہ کے عوام پر سعودی جرائم

العوامیہ کے عوام پر سعودی فوجیوں کے جرائم و مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اپنی بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دھماکہ خیز مواد استعمال کیا ہے-

سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے علاقے میں لوگوں کے ساتھ مسلسل چھٹے دن بھی جارحانہ رویہ جاری رکھا اور پیر کی صبح اسکول اور کام پر جانے والے لوگوں کی جانب فائرنگ کی-

سعودی فوجیوں نے اتوار کی رات بھی تاریخی شیعہ نشین دیہات المسورہ میں اندھادھند فائرنگ کی جبکہ الدیرہ، شکراللہ اور الجمیمہ کے علاقے بھی سعودی فوجیوں کے تشدد کا نشانہ بنے رہے-

کہا جا رہا ہے کہ العوامیہ کے علاقے میں پے در پے پانچ دھماکے ہوئے ہیں اور سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے الجشی کے اہل خاندان کے گھروں کے قریب ایک کار نذر آتش کر دی گئی-

رپورٹ کے مطابق العوامیہ کی فضاؤں میں بھی سعودی فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں اور شہر میں داخل ہونے کے راستے کو پوری طرح بند کر دیا گیا ہے اور صفوی چیک پوسٹ ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے-