یمنی فوج کی جوابی کارروائی، سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i282910-یمنی_فوج_کی_جوابی_کارروائی_سعودی_اتحاد_کے_کئی_فوجی_ہلاک
یمن کے صوبہ الجوف اور تعز میں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی جوابی کارروائی، سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک

یمن کے صوبہ الجوف اور تعز میں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

 المسیرہ ٹی وی نے یمن کے فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی فوجی اتحاد کے کئی فوجی، جو شمالی یمن کے صوبہ الجوف کی وادی شواق میں عوامی رضاکار فورس اور فوج کے ٹھکانوں میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہو گئے-

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوب مغربی یمن کے صوبہ تعز کے المخا علاقے پر حملہ کر کے سعودی اتحاد کے دو فوجیوں کو ہلاک اور ان کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا-

الجوف میں السّلان چھاؤنی پر یمنی فوج کے حملے میں بھی سعودی اتحاد کا ایک  فوجی ہلاک ہوا ہے-