العوامیہ کے شہریوں پر سعودی فوجیوں کی جارحیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i283124-العوامیہ_کے_شہریوں_پر_سعودی_فوجیوں_کی_جارحیت
سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے علاقے میں لوگوں کے گھروں پر حملہ کر کے کم سے کم چار افراد کو شہید کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • العوامیہ کے شہریوں پر سعودی فوجیوں کی جارحیت

سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے علاقے میں لوگوں کے گھروں پر حملہ کر کے کم سے کم چار افراد کو شہید کر دیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارح فوجیوں کے حملوں میں دسیوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور شہر میں جگہ جگہ ٹینک تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
 گذشتہ کئی دنوں سے العوامیہ کا محاصرہ جاری ہے جس کے باعث لوگ علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ بدھ کو العوامیہ پر حملے شروع کئے ہیں۔
سعودی فوجیوں نے العوامیہ  کے المسورہ نامی دیہات میں واقع السید محمد مسجد کو مارٹر حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے مسجد مکمل طور پر منہدم ہوگئی ہے۔  
 الشرقیہ کے علاقے میں دوہزار گیارہ سے آل سعود کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔
سعودی فوجیوں نے عوامی مظاہروں اور احتجاج کو دبانے کے لیے طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔