عراق میں دھماکہ 40 جاں بحق و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i284726-عراق_میں_دھماکہ_40_جاں_بحق_و_زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دھماکے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۶:۳۴ Asia/Tehran
  • عراق میں دھماکہ 40 جاں بحق و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دھماکے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے الکراده علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

موصل میں دہشتگردوں کو ملنے والی یکے بعد دیگرے شکستوں کے بعد تکفیری دہشتگرد گروہ داعش، عراق کے مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف اس قسم کے بزدلانہ حملے کررہا ہے۔