شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
May ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
روس کی وزارت دفاع نے بحری جہاز اور آبدوز سے شام میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کروز ونگ میزائلوں سے حملہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی بحریہ نے بدھ کے روز بحیرہ روم میں تعینات روسی بحری بیڑے اڈمیرل ایسین اور کرسنا در آبدوز سے شام کے تاریخی شہر تدمر میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چار کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں ایسے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے کہ جہاں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ بھاری فوجی ساز و سامان موجود تھا جو رقہ سے منتقل کیا گیا تھا۔
ان حملوں میں داعش دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا اور ان کا فوجی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔
ٹیگس