سعودی عرب: صیہونی روش سے العوامیہ کے دو شہریوں کا قتل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i285296-سعودی_عرب_صیہونی_روش_سے_العوامیہ_کے_دو_شہریوں_کا_قتل
سعودی عرب کے فوجیوں نے شیعہ مسلمانوں کی اکثریت والے علاقے العوامیہ میں دو افراد کو صہیونی فوجیوں کے طرز سے شہید کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب: صیہونی روش سے العوامیہ کے دو شہریوں کا قتل

سعودی عرب کے فوجیوں نے شیعہ مسلمانوں کی اکثریت والے علاقے العوامیہ میں دو افراد کو صہیونی فوجیوں کے طرز سے شہید کر دیا۔

العوامیہ کے دو شہری فاضل آل حمادہ اور محمد صویمل ، جو شوگر کے مریض کے لئے دوائیں خریدنے کے لئے قطیف گئے تھے، سعودی فوج کے اسپیشل دستے کی جانب سے گھات لگا کر کئے جانے والے حملے میں شہید ہو گئے-

موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے العوامیہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے کے عوام کو کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ، دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے-

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے شہید ہونے والے شہریوں کی کار کی پٹرول ٹینکی کے پاس بم چھپا کر رکھ دیا اور جب وہ، اپنی کار میں سوار ہوئے تو اسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا-

غور طلب ہے کہ صیہونی خفیہ ایجنسی موساد اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے اسی طرح کے طریقے اختیار کرتی ہے-