افغان فوج کی کارروائی میں بائیس دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i285416-افغان_فوج_کی_کارروائی_میں_بائیس_دہشتگرد_ہلاک
صوبہ ننگرہار میں دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف افغان فوج کی کارروائی میں داعش کے بائیس دہشت گرد مارے گئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • افغان فوج کی کارروائی میں بائیس دہشتگرد ہلاک

صوبہ ننگرہار میں دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف افغان فوج کی کارروائی میں داعش کے بائیس دہشت گرد مارے گئے ہیں

شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع آچین میں فوج کی کارروائیوں میں داعش کے بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے- عطاء اللہ خوگیانی نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کے دو سرغنہ بھی شامل ہیں- صوبہ ننگرہار کے بعض اضلاع میں داعش دہشت گرد گروہ کے خفیہ اڈے ہیں-