افغان فوج کی کارروائی میں بائیس دہشتگرد ہلاک
Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
صوبہ ننگرہار میں دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف افغان فوج کی کارروائی میں داعش کے بائیس دہشت گرد مارے گئے ہیں
شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع آچین میں فوج کی کارروائیوں میں داعش کے بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے- عطاء اللہ خوگیانی نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کے دو سرغنہ بھی شامل ہیں- صوبہ ننگرہار کے بعض اضلاع میں داعش دہشت گرد گروہ کے خفیہ اڈے ہیں-
ٹیگس