العوامیہ کے عوام کے خلاف سعودی جارحیت میں شدت
Jun ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے شہریوں کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے العوامیہ قصبے اور المسورہ محلے کے عوام کے خلاف جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کم سے کم تیس افراد کو زخمی کر دیا-
رپورٹ کے مطابق العوامیہ کے عوام کو، جو رضاکارانہ طور پر شہر کی صفائی ستھرائی میں مصروف تھے، نشانہ بنایا اور کئی افراد کو زخمی کر دیا-
سعودی فوجی، العوامیہ کے شہریوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور، اور ان کے اسکولوں، مساجد اور گھروں کو بلڈوزروں سے ڈھانے کی کوشش کر رہے ہیں-
سعودی پولیس العوامیہ میں کوڑا اکٹھا کئے جانے اور صفائی کرنے سے بھی روک رہی ہے-
واضح رہے کہ گذشتہ ایک مہینے سے زیادہ عرصے سے مشرقی سعودی عرب میں واقع العوامیہ کا شیعہ علاقہ، سعودی فوجیوں کے سخت محاصرے میں ہے-