صیہونی جارحیت میں 4 فلسطینی شہید
Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۵:۰۲ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج کے حملے میں 4 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق کل مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب العامود میں چند فلسطینیوں نے چاقووں سے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا اور ہونے والی جھڑپوں میں ایک خاتون صیہونی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ان جھڑپوں میں صیہونی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 4 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔ اس جھڑپ کے بعد صیہونی فورسز نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے اور چیک پوسٹوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا۔
دوسری جانب صیہونی فورسز نے غرب اردن کے کفر قدوم علاقے پر فلسطینیوں کے ہفتہ وار پر امن مظاہرے پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔
ٹیگس