امریکہ دہشتگردوں کا حامی اور سہولت کار
شام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کر رہے ہیں
شام کے صدر کی مشیر برائے سیاسی اور میڈیا امور بثينه شعبان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کر رہے ہیں. انہوں نے كہا كہ اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كی قرارداديں دہشتگردوں كے مالی اور فوجی حاميوں اور دہشتگردوں كی منتقلی كے ليے مدد كرنے والوں كو سزا دينے پر زور ديتي ہيں ليكن يہ قوانين نافذ نہيں ہوتے ہيں۔
شام کے صدر کی مشیر نے شام اورعراق كے تعلقات كی اہميت پر زور ديتے ہوئے بتايا كہ شامي فوج اور اس كے اتحاديوں كے اتحاد اور يكجہتی نے شام اورعراق كی سرحدوں پر دہشتگردوں كی شكست دی۔ بثينه شعبان نے كہا كہ امريكہ نے براہ راست شامی فوج كو نشانہ بنايا جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ خطے ميں دہشتگردگروہ داعش اور امريكہ كے مقاصد ايک ہی ہيں اور دونوں كے مقاصد اسرائيل اور واشنگٹن كے مفادات کا حصول ہے۔