یمنی فوج کی کارروائی متعدد سعودی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i289618-یمنی_فوج_کی_کارروائی_متعدد_سعودی_فوجی_ہلاک
یمنی فوجیوں نے سعودی عرب کے فضائی حملوں کے جواب میں نجران میں واقع سعودی فوجی اڈے الذبا کو نشانہ بناکر متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی کارروائی متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوجیوں نے سعودی عرب کے فضائی حملوں کے جواب میں نجران میں واقع سعودی فوجی اڈے الذبا کو نشانہ بناکر متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

یمن کی فوج اور  رضا کار فورس نے ہفتہ کو اسی طرح، نجران میں واقع الفواذ فوجی اڈے پر کاتیوشا(Katyusha) میزائلوں سے حملہ کیا-

دریں اثنا، یمنی فوج نے سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تعز صوبے میں واقع چار پولیس چوکیوں کو آزاد کرا لیا۔

یمنی فوج کی اس کارروائی میں دسیوں سعودی اتحادی فوجیوں کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔

اسی طرح مارب صوبے میں بھی یمنی فوج کے حملے میں چار سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ  سعودی عرب 26 مارچ،2015  سے یمن پر فضائی حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔