یمنی فوج کی کارروائی متعدد سعودی فوجی ہلاک
Jul ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
یمنی فوجیوں نے سعودی عرب کے فضائی حملوں کے جواب میں نجران میں واقع سعودی فوجی اڈے الذبا کو نشانہ بناکر متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
یمن کی فوج اور رضا کار فورس نے ہفتہ کو اسی طرح، نجران میں واقع الفواذ فوجی اڈے پر کاتیوشا(Katyusha) میزائلوں سے حملہ کیا-
دریں اثنا، یمنی فوج نے سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تعز صوبے میں واقع چار پولیس چوکیوں کو آزاد کرا لیا۔
یمنی فوج کی اس کارروائی میں دسیوں سعودی اتحادی فوجیوں کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔
اسی طرح مارب صوبے میں بھی یمنی فوج کے حملے میں چار سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب 26 مارچ،2015 سے یمن پر فضائی حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
ٹیگس