العلام کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر شامی فوج کا کنٹرول
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i289722-العلام_کی_اسٹریٹیجک_پہاڑیوں_پر_شامی_فوج_کا_کنٹرول
شامی فوج نے صوبہ حمص میں العلام کی نہایت اہم اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • العلام کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر شامی فوج کا کنٹرول

شامی فوج نے صوبہ حمص میں العلام کی نہایت اہم اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے العلام کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ہی مشرقی حمص میں واقع مکسرالحصان دیہات کے اطراف میں داعش کے حملے کو پسپا کر دیا۔
رپورٹوں کے مطابق ان جھڑپوں میں چالیس سے زیادہ تکفیری دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیگر دہشت گرد اپنے ہتھیار اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
شام کی مسلح افواج کے دستوں نے جنوبی شہر حماہ میں تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الزارہ بجلی گھر پر جبہۃ النصرہ کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے ان کی ایک تعداد کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔