صیہونی آباد کار کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید
Jul ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
فلسطینیوں پر صیہونی آباد کار کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔
خبروں کے مطابق ایک صیہونی آبادکار نے منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے بیت اسحاق کے قریب فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
گزشتہ روز بھی ایک صیہونی آباد کار نے جنوب مشرقی بیت لحم میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا۔
مسجدالاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے پے در پے حملوں کے بعد اکتوبر دوہزار پندرہ سے تحریک انتفاضہ قدس کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں تین سو بیس فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
ٹیگس