سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا جوابی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i291044-سعودی_فوجی_ٹھکانوں_پر_یمنی_فوج_کا_جوابی_حملہ
جیزان کے سرحدی علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملوں میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا جوابی حملہ

جیزان کے سرحدی علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملوں میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی ذریعے نے اس بارے میں کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے القمامہ پہاڑیوں میں واقع  الغاویہ فوجی ٹھکانے پر حملہ کر کے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

اس حملے میں یمنی فوج نے سعودی عرب کی ایک فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا اور کافی مقدار میں ہتھیار ضبط کر لئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جیزان میں الدفینیہ فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں فوجی ہتھیاروں کے گودام میں آگ لگ گئی۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جیزان میں ہی الغاویہ فوجی ٹھکانے پر بھی حملہ کیا۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب تک تقریبا چالیس ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔