مصر میں فوج کی کارروائی، 30 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i291260-مصر_میں_فوج_کی_کارروائی_30_دہشت_گرد_ہلاک
مصری فوج نے صوبہ شمالی سینا میں کم سے کم تیس دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • مصر میں فوج کی کارروائی، 30 دہشت گرد ہلاک

مصری فوج نے صوبہ شمالی سینا میں کم سے کم تیس دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ شمالی سینا کے العریش، الشیخ زوید اور رفح نامی علاقوں پر بمباری کر کے کم سے کم تیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق مصری فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کی سولہ گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں جن میں بم نصب تھے۔
شمالی سینا مصر میں داعش سے وابستہ دہشت گردگروہ کا اصلی گڑہ سمجھا جاتا ہے جہاں وہ کافی سرگرم ہے۔