صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں 141 فلسطینی زخمی
فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی رات غرب اردن کے مختلف علاقوں اور بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک سواکتالیس فلسطین زخمی ہوئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بیشتر فلسطینی صیہونی فوجیوں کی ربر کی گولیوں اور آنسو گیس کے گولوں سے زخمی ہو ئے، اعلان کیا ہے کہ سب سے زیادہ تریسٹھ فلسطینی بیت المقدس میں زخمی ہوئے۔
فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کی طبی ٹیم کے اعلان کے مطابق غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اٹھتّر فلسطین زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے چودہ جولائی دو ہز ار سترہ سے جب سے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی کارروائی اور صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات میں اضافہ ہوا ہے، فلسطینیوں کے لئے مسجد الاقصی کے دروازے بند کر دیئے ہیں اور وہ فلسطینیوں کو مسجد میں اندر جانے سے روک رہی ہے۔