شام کا قومی آشتی کے فروغ کے لیے اعلان آمادگی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i291922-شام_کا_قومی_آشتی_کے_فروغ_کے_لیے_اعلان_آمادگی
شام کے قومی آشتی کے وزیر علی حیدر نے کہا ہے کہ دمشق اور اس کے اتحادی کم کشیدگی والے علاقے میں جنگ بندی کو تقویت دے کر قومی آشتی کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • شام کا قومی آشتی کے فروغ کے لیے اعلان آمادگی

شام کے قومی آشتی کے وزیر علی حیدر نے کہا ہے کہ دمشق اور اس کے اتحادی کم کشیدگی والے علاقے میں جنگ بندی کو تقویت دے کر قومی آشتی کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ شام کی حکومت قومی آشتی کے فروغ کے لیے مزید معاہدے اور سمجھوتے کرنے کے لیے تیار ہے اور کم کشیدگی والے علاقوں کو قومی آشتی والے علاقوں میں تبدیل کرنے کی خواہاں ہے۔
شام کے قومی آشتی کے وزیر نے امریکہ کی جانب سے مسلح شام مخالفین کی حمایت بند کرنے کے بارے میں کہا کہ اس کے نتیجے میں شام میں بحران کے خاتمے کا آغاز ہوسکتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کو نیک نیتی کے ساتھ شام کی زمینی اور فضائی سرحدوں سے دہشت گردوں کو داخل کرنے کا منصوبہ بھی بند کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ شام میں دہشت گردوں کی موجودگی اور آمد کا واضح مطلب یہ ہے کہ شام میں بحران جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ایران، روس  اور ترکی نے چار مئی کو ہونے والے مذاکرات کے دوران شام میں چار محفوظ علاقوں کے قیام کے سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔ جس میں ادلب، حمص، غوطہ شرقی، درعا اور قنیطرہ کے بعض علاقے شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شام میں کشیدگی کو کم اور جھڑپوں کو ختم کرانا ہے۔