کاکروچ بن گئے ریسکیو ورکر: آفات میں دوائیں پہنچانے کا انقلابی حل
https://urdu.sahartv.ir/news/سائنس_اورٹیکنالوجی-i455908-کاکروچ_بن_گئے_ریسکیو_ورکر_آفات_میں_دوائیں_پہنچانے_کا_انقلابی_حل
خصوصی کیمروں اور انجیکشن آلات سے لیس ان کاکروچز کو paraborgsکا نام دیا گیا ہے
(last modified 2026-08-31T08:43:31+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • کاکروچ بن گئے ریسکیو ورکر: آفات میں دوائیں پہنچانے کا انقلابی حل

خصوصی کیمروں اور انجیکشن آلات سے لیس ان کاکروچز کو paraborgsکا نام دیا گیا ہے

سحرنیوز/سائنس/ٹیکنالوجی:  آسٹریلوی سائنس دانوں نے قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کے لیے کائیبورگ (cyborg) کاکروچ تیار کرلیے۔

محققین کے مطابق خصوصی کیمروں اور انجیکشن آلات سے لیس ان کاکروچز کو paraborgsکا نام دیا گیا ہے، کاکروچز کے اعصابی نظام میں الیکٹروڈز نصب کرکے دور سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ کاکروچ تنگ اور دشوار راستوں سے گزر کر متاثرہ افراد تک پہنچ سکتے ہیں۔

 

اس حوالے سے تجربات میں دوا پہنچانے کی کامیابی کی شرح 72 فیصد جب کہ قریبی فاصلے سے 95 فیصد رہی۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انہیں زلزلوں، عمارتیں گرنے، سانپ کے کاٹنے اور دیگر ہنگامی حالات میں جانیں بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel