صدرِ مملکت ڈاکٹر پزشکیان شنگھائی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بشکیک روانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455916-صدرِ_مملکت_ڈاکٹر_پزشکیان_شنگھائی_سربراہی_اجلاس_میں_شرکت_کے_لئے_بشکیک_روانہ
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، شنگھائی اور شنگھائی پلس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہوگئے۔
(last modified 2026-08-31T10:15:55+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • صدرِ مملکت ڈاکٹر پزشکیان شنگھائی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بشکیک روانہ

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، شنگھائی اور شنگھائی پلس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہوگئے۔

سحرنیوز/ایران: و ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک وفد لے کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہوگئے۔

ان کے ہمراہ بشکیک جانے والے وفد میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

صدرِ مملکت اپنے اس دورے میں، شنگھائی اور شنگھائی پلس سربراہی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ہی، بعض ملکوں  کے سربراہوں، بشمول، ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم اور کرغیزستان، روس نیز تاجکستان کے صدور سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دورۂ کرغیزستان میں، عالمی قبائلی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel