مکے کو نشانہ بنانے کا سعودی دعوی کذب محض ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i292008-مکے_کو_نشانہ_بنانے_کا_سعودی_دعوی_کذب_محض_ہے
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کے سعودی دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • مکے کو نشانہ بنانے کا سعودی دعوی کذب محض ہے

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کے سعودی دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔

محمد علی الحوثی نے سعودی دعوے کوکذب محض قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو داغے جانے والے میزائل سے صرف طائف میں واقع سعودی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میزائل کے مکے کی جانب داغے جانے کے سعودی دعوے سے صاف ظاہر ہے کہ یمنی فوج کا میزائل اپنے ٹھیک نشانے یعنی، طائف کے سعودی فوجی اڈے پر لگا ہے۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب کی تیل کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ کام پر نہ جائیں کیونکہ یمنی فوج کسی بھی وقت سعودی آئل ریفائنریوں کو میزائل کا نشانہ بنا سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج نے اپنے ملک کے خلاف ڈھائی سال سے زیادہ عرصے سے جاری سعودی جارحیت کے جواب میں مغربی سعودی عرب میں واقع ملک فہد ایئر بیس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے جارح طیاروں نے جمعے کے روز ایک بار پھر جبل عطان سمیت یمن کے دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔