مصر: اخوان المسلمین کے 12کارکنوں کی سزائے موت کی توثیق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i293328-مصر_اخوان_المسلمین_کے_12کارکنوں_کی_سزائے_موت_کی_توثیق
مصری عدالت نے تھانے پر حملے کے الزام میں اخوان المسلمین کے 12 کارکنوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے جبکہ 157 افراد کو عمرقید کی سزا سنا دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۸ Asia/Tehran
  • مصر: اخوان المسلمین کے 12کارکنوں کی سزائے موت کی توثیق

مصری عدالت نے تھانے پر حملے کے الزام میں اخوان المسلمین کے 12 کارکنوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے جبکہ 157 افراد کو عمرقید کی سزا سنا دی۔

مصری عدالت نے 11 جولائی کو اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 12 کارکنوں کو سزائے موت دینے سے متعلق مفتی اعظم سے مشورہ مانگا تھا۔ سزا پانے والے افراد پر قاہرہ کے علاقے المنیا میں ہنگامہ آرائی سمیت پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر تھانیدار سمیت چھے پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

اس مقدمے میں 390 ملزمان نامزد تھے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 12کارکنوں کو سزائے موت، 157 کو عمرقید کی سزاسنادی، جبکہ 227 ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کردیا، اس سے قبل مقامی عدالت نے 2014 میں اسی مقدمے میں ملوث 37ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔

واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ میں اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے محمد مرسی کو عہدہ صدارت سے برطرف کر دیئے جانے کے بعد مصری حکومت نے اخوان المسلمین پر پابندی عائد کر دی تھی اور اس کے  بہت سے اعلی رہنماؤں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا گیا۔