امریکی اتحاد کے حملوں میں 19 شامی شہری جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i293640-امریکی_اتحاد_کے_حملوں_میں_19_شامی_شہری_جاں_بحق
امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیر قانونی داعش مخالف عالمی اتحاد کے حملوں میں کم سے کم انیس عام شہر مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی اتحاد کے حملوں میں 19 شامی شہری جاں بحق

امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیر قانونی داعش مخالف عالمی اتحاد کے حملوں میں کم سے کم انیس عام شہر مارے گئے ہیں۔

شامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر المیادین شہر اوردیرالزور کے نواحی علاقے تبنّّی پر حملہ کیا ہے۔امریکی حملے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ جبکہ انیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیر قانونی داعش مخالف عالمی اتحاد نے رواں ماہ کی چار تاریخ کو بھی شام کے شمالی شہر رقہ پر حملہ کرکے اٹھارہ عام شہریوں کو خاک و خوں میں نہلا دیا تھا۔
شام مخالفین سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے بھی گزشتہ دنوں اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ جولائی دو ہزار سترہ میں رقہ پر کئے گئے امریکی حملوں میں ایک سو نوے کے قریب عام شہر مارے گئے تھے۔
شام کی حکومت نے بھی کئی بار اقوام متحدہ کو ارسال کردہ مراسلوں میں اس بات کی جانب توجہ دلائی ہے کہ غیر قانونی امریکی اتحاد شام کے مختلف علاقوں پر فاسفورس بموں سے حملے کر رہا ہے۔