مشرقی حمص کا ایک دیہات داعش کے قبضے سے آزاد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i293720-مشرقی_حمص_کا_ایک_دیہات_داعش_کے_قبضے_سے_آزاد
شامی فوج نے داعش کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے صوبہ حمص کے الطرفاوی دیہات کو آزاد کرا لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • مشرقی حمص کا ایک دیہات داعش کے قبضے سے آزاد

شامی فوج نے داعش کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے صوبہ حمص کے الطرفاوی دیہات کو آزاد کرا لیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جمعے کو الطرفاوی دیہات کو آزاد کرانے کی کارروائی تیزکرتے ہوئے کئی داعشی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا اور مشرقی محاذوں کی جانب پیشقدمی بھی جاری رکھی۔
شامی فوج کے جوان اس وقت حال ہی میں آزاد ہونے والے صوبہ حمص کے اسٹریٹیجک شہر السنخہ میں بارودی سرنگیں صاف کرنے میں مصروف ہیں۔
شامی فوجیوں نےجمعرات کو جبّ الجراح کے الصالحیہ دیہات کو آزاد کرایا تھا۔ یہ دیہات صوبہ حمص اور حماہ کی سرحدوں کے قریب واقع ہے۔
درایں اثنا شامی فوج نے شہر بوکمال کے جنوب مغرب میں ستر کلومیٹر کے فاصلے پر واقع حمیمہ کے اطراف میں داعش کے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے بڑی تعداد میں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔