سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈے پر یمنی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i293844-سعودی_اتحادی_فوجیوں_کے_اڈے_پر_یمنی_فوج_کے_حملے
یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈے کو زلزال دو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈے پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈے کو زلزال دو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ الجوف کے خب وا لشعف علاقے میں سعودی عرب کے اتحادیوں کے ایک فوجی اڈے کو پوری طرح تباہ کر دیا - اس کارروائی میں کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک و زخمی بھی ہوئے ہیں- ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ حجہ میں میدی کے شمال میں سعودی اتحادی فوجیوں کی ایک گاڑی کو پوری طرح تباہ کر دیا- یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ ہفتوں میں جیزان و نجران میں سعودی فوجی اڈوں اور چھاؤنیوں پر زبردست حملے کئے ہیں - ان حملوں میں میزائلوں اور توپوں کا استعمال کیا گیا- ان حملوں کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-