سعودی جارحین کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i295342-سعودی_جارحین_کے_مقابلے_میں_ثابت_قدم_رہنے_کا_اعلان
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنے ملک میں جارح سعودیوں کی شکست پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی اس ملک میں اپنے قدم نہیں جما پائیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • سعودی جارحین کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے کا اعلان

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنے ملک میں جارح سعودیوں کی شکست پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی اس ملک میں اپنے قدم نہیں جما پائیں گے۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے جمعرات کو دارالحکومت صنعا میں ہزاروں مظاہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ ہم جارحین کے خلاف جنگ پر قربان کردیں گے اور اگر یمن کے خلاف جارحیت جاری رہی تو ایک دن جارحین کا اتحاد ضرور بکھر جائےگا۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عوامی رضاکار فورس اور قبائلی جوان جو ملک کی عزت و آبرو اور اقتداراعلی کے تحفظ کے لئے سعودی جارحین کے خلاف میدان جنگ میں جانے کے لئے تیار ہیں، وہ حریت پسندوں کے لئے ملت یمن کا زندہ و جاوید پیغام ہیں۔ یمن کے مختلف قبیلوں کے ہزاروں افراد نے صنعا کے رسول اعظم اسکوائر پر اکٹھا ہوکر مجاہدین کی مدد کے لئے محاذ جنگ پر جانے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
درایں اثنا سیکڑوں یمنی شہریوں اور نمایاں قبائلی و سیاسی شخصیتوں نے بھی صنعا میں مظاہرہ کر کے علاقے میں امریکہ اور سعودی عرب کی پالیسیوں کی مذمت کی اور یمن کو مکمل آزادی و خودمختاری حاصل ہونے تک جنگ جاری رہنے پر تاکید کی۔