یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں دو سعودی فوجی ہلاک
یمنی فوج نے سعودی فوج کی جارحیتوں کا جواب دیتے ہوئے مزید دو جارح سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس نے خبردی ہے کہ یمنی فوج نے تازہ ترین جنگی کارروائی کے دوران دوسعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے اس طرح یمن کی جنگ میں پچھلے چار مہینے میں ہلاک ہونے والے سعودی فوجیوں کی تعداد سڑسٹھ ہوگئی ہے - اس درمیان سعودی عرب کے جارح طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہر کتاف میں العواضی محلے اور بازارالبقع پر بمباری کی ہے- سعودی عرب کے توپخانوں کےحملے میں بھی صوبہ تعز میں چار یمنی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں- سعودی عرب مارچ دوہزار پندرہ سے امریکا کی حمایت سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیت جاری رکھے ہوئے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب کی اس جنگ کے نتیجے میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بےگھر ہوئے ہیں جبکہ یمن کی بیشتر بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں -