یمن میں سعودی حملوں میں پانچ ہزار بچے شہید اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i295986-یمن_میں_سعودی_حملوں_میں_پانچ_ہزار_بچے_شہید_اور_زخمی
یمن پر سعودی عرب کے حملے میں پانچ ہزار سے زائد یمنی بچے شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی حملوں میں پانچ ہزار بچے شہید اور زخمی

یمن پر سعودی عرب کے حملے میں پانچ ہزار سے زائد یمنی بچے شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یمنی بچے ہی سعودی عرب کے حملوں کا اصل ہدف بن گئےہیں اور اب تک تین ہزار یمنی بچے سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے حملوں میں دوہزار چارسو یمنی بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ عالمی برادری یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اس سے پہلے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ماہر بیسمارک سوآنگین نے کہا تھا کہ یمن میں جنگ بچوں کے خلاف جنگ ہے اور اب یمنی بچے غذائی قلت اور ہیضہ کی بنا پر موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔