شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کی بمباری
Sep ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
روسی جنگی طیاروں نے دیرالزور کے قریب حملہ کرکے داعش کے بھاری ہتھیاروں اور اسلحہ کے گوداموں کو تہس نہس کر دیا ہے۔
ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے دیرالزور کے قریب واقع داعش کے ہتھیاروں کے گوداموں اوراہم مورچوں پر بمباری کی ہے۔
روسی طیاروں کی بمباری میں داعشی دہشت گردوں کے کم سے کم تیس ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں جن میں بھاری ہتھیار نصب تھے۔
روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران روسی طیاروں کی بمباری میں داعشی دہشت گردوں کے دو ٹینک، چھے بکتر بند گاڑیاں، چھے توپیں، تین گودام، ایک کمانڈ سینٹر اور اسلحے سے لدی بیس گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دیرالزور کا محاصرہ ختم ہونے اور علاقے کی مکمل آزادی تک فضائی آپریشن جاری رہے گا۔
ٹیگس